اسلام آباد فائرنگ کیس ملک سکندرکیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چالان پیش

چالان میں 30 گواہوں کو شامل کیا گیا، ملزم کے خلاف پولیس اور ڈاکٹرز بھی گواہی دیں گے۔

سکندر نے بیوی اور بچوں کو ڈھال بناکر بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا،سکندر کے خلاف پولیس اور ڈاکٹرز بھی گواہی دیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے بلیو ایریا کو 5 گھنٹے تک یرغمال بنانے والے ملزم ملک سکندر کیخلاف پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چالان پیش کردیا،چالان میں پولیس نے ملک سکندر کو ملزم قراردیا ہے۔


عدالت میں پیش کردہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بچوں کو ڈھال بنا علاقے میں خوف و ہراس پھیلایااور 5 گھنٹے تک اسلحہ کے زور پر بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا، چالان میں 30 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف پولیس اور ڈاکٹرز بھی گواہی دیں گے جبکہ چالان میں ملزم کی بیوی کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اختر کو بھی شریک جرم قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اگست کی شام ملک سکندر نے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکراسلام آباد کے بلیو ایریا کو 5 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، اس کے ہمراہ اس کی بیوی اور معصوم بچے بھی تھے جنہیں سکندر نے ڈھال بنائے رکھا۔
Load Next Story