اکبربگٹی قتل کیس پرویزمشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد

آئندہ سماعت سے قبل استثنیٰ کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، وکیل پرویز مشرف


ویب ڈیسک November 26, 2013
عدالت نے نامزد ملزمان شوکت عزیز، اویس غنی اورعبد الصمد لاسی کو مفرور قرار دے دیاہے۔ فوٹو:فائل

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کردی۔

کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔ عدالت نے عدم حاضری پر نامزد ملزمان سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اورسابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کو مفرور قرار دیتے ہوئے تینوں ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف سمیت تمام نامزد ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواست کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت میں سنایا جائے گا۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل ان کے موکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اکبر بگٹی کو 2006 میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ ان کے بیٹے جمیل بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیس میں سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی ضمانت منظور کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |