خیبرایجنسی نجی اسکول کے 11 مغوی اساتذہ بازیاب

دو روز نجی جیل میں رکھنے کے بعد شرپسندوں نے اساتذہ کو واپس جانے کی اجازت دیدی،تمام اساتذہ خیرت سے ہیں۔


ویب ڈیسک November 26, 2013
دو روز قبل اساتذہ کو شلوبرباڑہ سے اغوا کیا گیا تھا. فوٹو:فائل

خیبرایجنسی سے اغوا ہونے والے نجی اسکول کے 11 اساتذہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ دو روز قبل اساتذہ کو شلوبرباڑہ سے اغوا کیا گیا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرپسندوں نے نجی اسکول کے اساتذہ کو انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے پر اغوا کیا تھا، دو روز نجی جیل میں رکھنے کے بعد شرپسندوں نے اساتذہ کو واپس جانے کی اجازت دیدی، تمام اساتذہ خیرت سے ہیں اور اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرایجنسی اور فاٹا میں پولیو مہم کے خلاف دہشتگرد سرگرم ہیں جبکہ متعدد واقعات میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |