ایران میں کورونا وائرس سے رکن پارلیمنٹ ہلاک
ایرانی نائب صدر کی حالت تشویش ناک جب کہ امریکا میں 50 سالہ، آسٹریلیا میں 78 اور تھائی لینڈ میں 35 سالہ مریض ہلاک
ایران میں رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے اور نائب صدر کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ امریکا کے بعد تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی پہلی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثر نومنتخب رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی دوران علاج چل بسے تاہم ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی رمضانی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے تھے اور ان کی ہلاکت کی وجہ نزلہ اور سانس لینے میں دشواری ہے۔
ادھر کورونا وائرس سے نبرد آزما ایران کی خاتون نائب صدر معصومہ ابتکار کی حالت بھی تشویشناک ہوگئی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سےتاحال 53 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
قبل ازیں اس وائرس سے امریکا، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی ایک ایک مریض کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ صرف چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
امریکی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کے علاقے کنگ کاؤنٹی میں کورونا وائرس سے متاثر 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، مذکورہ شخص نے کبھی چین کا دورہ نہیں کیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب یہ وائرس کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکت کی خبر اُس وقت آئی ہے جب امریکی صدر نے امریکی شہریوں کو کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی تجویز دی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس؛ چین میں مزید 47 افراد ہلاک، امریکا میں پہلی ہلاکت کی تصدیق
دوسری جانب آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ ہلاک ہونے والے 78 سالہ شخص کو جاپان کے ڈائمنڈ پرنس بحری جہاز سے 150 آسٹریلوی شہریوں سمیت لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس خطرے کے باعث پاک افغان بارڈر بند کرنے کا فیصلہ
ادھر تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، 35 سالہ شخص پہلے ہی ڈینگی بخار میں مبتلا تھا اور بعد ازاں دوران علاج کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔