پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں آرمی چیف

شہدا نے فرض کی ادائیگی میں جس جرات اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ پاک فوج کے لئے قابل فخر ہے

پاک فوج جوانوں کی دلیری اور جذبے کا احترام کرتی ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی فوٹو؛فائل

KARACHI:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کےجوانون نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتےہیں۔


لاہور میں جے سی اوز سولجر ہاؤسنگ انشورنس اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے وطن کی حفاظت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، 1948 سے لے اب تک فوجی جوانوں نےثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا ہے کہ وہ ملکی بقا کے لئے ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں جب کہ سول آرمڈ فورسز بھی ہمیشہ فوج کے شانہ بشانہ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا اور دوران سروس وفات پانے والوں نے فرض کی ادائیگی میں جس جرات اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ پاک فوج کے لئے انتہائی فخر اور سعادت کا باعث ہے۔ پاک فوج جوانوں کی دلیری اور جذبے کا احترام کرتی ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جے سی اوز سولجر ہاؤسنگ انشورنس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے پاک فوج کے شہدا اور دوران سروس انتقال کرجانے والے جوانوں کے لواحقین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گھر ملنے کے بعد لواحقین گھروں میں رہ سکتےہیں، انہیں کرائے پر دے سکتے ہیں تاہم شہدا کے بچوں کے جوان ہونے تک ان کی مرضی کے بغیر انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔
Load Next Story