کوٹری بیراج کی نہریں بند لاکھوں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ

معمولی بارش سے پشتوں کی مرمت میں خورد برد کی قلعی کھلنے کے خوف سے آبپاشی حکام کا اقدام


Express News Desk September 05, 2012
معمولی بارش سے پشتوں کی مرمت میں خورد برد کی قلعی کھلنے کے خوف سے آبپاشی حکام کا اقدام، فوٹو: فائل

محکمہ آبپاشی نے کوٹری بیراج کے لائینڈ چینل ڈویژن اور پھلیلی کینال ڈویژن کی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی بند کر دی ہے۔

جس کے باعث ضلع بدین میں لاکھوں ایکڑ رقبے پر دھان، کپاس، مرچ، سمیت دیگر فصلیں سوکھ کر تباہ ہو رہی ہیں۔ محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق پچھلے 2 دن میں بدین ضلع میں معمولی بارش کے دوران مختلف نہروں اور شاخوں میں شگاف پڑنے اور مزید متوقع بارشوںکے نتیجے میں مزید پریشانیوں سے بچنے اور بدین ضلع کی نہروں کی کھدائی ۔

پشتوں اور بندوں کی مضبوطی پر کروڑوں روپے خوُرد بُرد کی قلعی کھلنے کے ڈر سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے اہلکار نہروں کی کھانٹی اور بندوں کی مضبوطی کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے ہیں، ان کو یہ ڈر تھا کہ بارش کے باعث نہروں کے بند ٹوٹ جائینگے، اس لیے انہوں نے پانی بند کر دیا ہے ۔

آبادگاروں، غلام مصطفی میمن، مجید لوند، عطا محمد چانڈیو نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں میں24گھنٹے کے اندر پانی چھوڑا جائے، دوسری صورت میں آبادگار سڑکوں پر نکل آئینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں