پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے پروٹیز سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم


ویب ڈیسک November 26, 2013
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 23 رنز سے شکست دی تھی ،فوٹو:فائل

جنوبی افریقا میں جاری تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے جبکہ پروٹیز سیریز میں واپس آنے کے لئے کل پورٹ ایلزبتھ میں مدمقابل ہوں گے۔

کیپ ٹاؤن میں پہلے میچ میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، دوسرا ٹاکرا پورٹ ایلزبتھ میں ہوگا پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ایک بجے شروع ہوگا، کپتان مصباح الحق پہلے میچ میں اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جب کہ کل کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ پورٹ ایلزبتھ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے جبکہ پروٹیز کوئی میچ نہیں جیتی، پاکستان اسی گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کو شکست دے چکا ہے جبکہ میزبان ٹیم کے خلاف ایک میچ بارش کی وجہ سے برابر بھی رہا تھا۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 23 رنز سے شکست دی تھی جس میں ڈیبیو کرنے والے انور علی اور بلاول بھٹی نے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اوراپنے پہلے ہی میچ میں انورعلی مین آف دی میچ قرارپائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں