بی آر ٹی منصوبہ اپریل میں عوام کیلیے کھول دیا جائے گا شوکت یوسفزئی

امریکہ پاکستانی ضمانت کے بغیر افغانستان سے باہر نہیں جاسکتا، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

امریکہ پاکستانی ضمانت کے بغیر افغانستان سے باہر نہیں جاسکتا، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو ادارے بہت نیچے چلے گئے تھے اب وہ اوپر آرہے ہیں، گزشتہ روز گیلپ سروے میں سب سے بہتر کارکردگی وزیراعلیٰ محمود خان کی ہے، حکومت پر بی آر ٹی منصوبے سے متعلق خوب تنقید کی گئی تاہم یہ منصوبہ اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج سے 20 سال پہلے عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالنے کو کہا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے عمران خان کو طالبان خان کہہ کر تنقید کی، تمام ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے بعد امریکہ نے اپنی خیریت اسی میں جانی کہ جو بچ گیا اسے لیکر واپسی کریں، امریکہ پاکستانی ضمانت کے بغیر افغانستان سے باہر نہیں جاسکتا۔
Load Next Story