میانمار میں فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق

پانچوں افراد کو میانمار فوج نے سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسند ظاہر کرکے ہلاک کیا


ویب ڈیسک March 01, 2020
پانچوں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، فوٹو: فائل

میانمار فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار فوج نے رخائن کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ میانمار آرمی کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علیحدگی پسند جماعت اراکان آرمی سے ہے۔

دوسری جانب اراکان آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں میانمار فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران اراکان آرمی کے ارکان محفوظ رہے ہیں البتہ اس علاقے میں فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس علاقے میں گزشتہ روز باغی تنظیم اراکان آرمی نے میانمار فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں۔ میانمار آرمی نے جنگجوؤں کی اس کارروائی کے جواب میں سرچ آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں میانمار حکومت اور فوج کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے جہاں میانمار کی سربراہ نے اپنی صفائی بھی پیش کی تھی تاہم اس کے باوجود مسلم اقلیت کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |