ترکی نے شامی فوج کے دو طیارے مار گرائے

شام کے 2 یو ایس یو طیاروں کو جوابی کارروائی میں مار گرایا، ترک وزرات دفاع


ویب ڈیسک March 01, 2020
شام کے 2 یو ایس یو طیاروں کو جوابی کارروائی میں مار گرایا، ترک وزرات دفاع (فوٹو: فائل)

ترکی نے ایک فوجی آپریشن کے دوران جوابی کارروائی میں 2 شامی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے شمال مغربی علاقے میں شام کے 2 سکھوئی جیٹ طیارے مار گرائے ہیں جو حکومت کے زیر قبضہ علاقے میں گرے۔ ان طیاروں کو ترکی کے ایف-16 طیاروں نے ایک جھڑپ کے دوران نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو شامی طیارے ہمارے طیاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کے دوران اپنے دفاع میں ترکی فضائیہ نے جوابی کرتے ہوئے شام کے دونوں طیاروں کو مار گرایا ہے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق سے متعلق برطانوی مبصر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو روز سے ترک فوج نے شام میں انتقامی کارروائی میں اضافہ کیا ہے جس کے دوران ڈرون حملوں اور گولہ باری سے 74 شامی فوجی اور 14 اتحادی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فضائیہ نے یہ کارروائیاں اس وقت کی ہے جب دو روز قبل ہی شامی حکومت کے فضائی حملوں میں 30 سے زیادہ ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ترک صدر نے پارٹی ارکان کے اجلاس سے خطاب میں شمال مغربی حصے میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔