کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فرانس میں بوسہ نہ لینے کی ہدایت جاری

مہلک مرض کو روکنے کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی


ویب ڈیسک March 01, 2020
ملاقات کے وقت بوسہ لینے کی روایت کو ’لابیر‘ کہا جاتا ہے۔ فوٹو، فائل۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرانس کی وزارت صحت نے 5ہزار سے زائد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی اور ملاقات کے وقت بوسے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز فرانس میں کورونا کے متاثرین کی تعداد دُگنی ہو کر 100ہوجانے کے بعد فرانس کی وزارت صحت نے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

فرانسیسی وزیر صحت اولیویئر ویران نے کہا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہاتھ ملانے اور ملاقات کرتے ہوئے 'لابیز'' سے گریز کیا جائے۔

فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں ملاقات کے وقت ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے ساتھ گال کا بوسہ لینے کی روایت ہے جسے 'لابیز' کہا جاتا ہے۔

فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے دو ہلاکتیں ہوچکی ہیں اورمتعدد تقریبات اورعوامی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔