افغان صوبے نورستان میں ڈرون حملہ خاتون سمیت 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکی ڈرون طیارے نے حملے میں ایک گھر پرمیزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی


ویب ڈیسک November 26, 2013
ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد شدت پسند تھے یا مقامی لوگ اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان کے مغربی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد شدت پسند تھے یا مقامی لوگ اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز بھی افغانستان کے مشرقی صوبے میدان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حکام کے مطابق حملے میں مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق طالبان سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں