لندن میں عابد شیرعلی کی تقریر کے دوران نعرے بازی تقریب چھوڑ کرچلے گئے

پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک March 01, 2020
پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

KARACHI: لندن میں منعقدہ کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی جس کے بعد وہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں منعقدہ کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔

تقریب کے کئی شرکانے اسٹیج کو گھیر لیا جس کی وجہ سے عابد شیر علی کو تقریر چھوڑ کر اسٹیج سے اترنا پڑ گیا اور وہ غصے میں تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

تقریب بدمزگی کا شکار اس وقت ہوئی جب پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے عابد شیر علی سے کمیونٹی ایوارڈ لینے سے انکار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔