شاہد آفریدی نے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز بلند کردی

آفریدی نے ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کیا ہے


Sports Reporter March 01, 2020
آفریدی نے ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کیا (فوٹو : فائل)

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ممتاز آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "دیکھنا ہے کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے"۔ ساتھ ہی انہوں ںے ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر حملے اور پتھراؤ کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی حق و سچ کی اس آواز کو ان کے چاہنے والوں نے خوب سراہا۔ ایک پرستار نے لکھا کہ زندہ باد، اس معاملے پر بولنے والا پہلا بہادر کرکٹر ہے، عالمی شہرت کی حامل دوسری شخصیات کو بھی بھارتی ظلم وستم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز اٹھانی چاہیے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1234036808972984325?s=20

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے دہلی فسادات میں درجنوں مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا جاچکا ہے، ان کے گھر اور دیگر املاک جلادی گئیں جب کہ نئی دہلی میں مسجد پر بھی حملہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔