قائد تحریک کی جدو جہد ملک کی بقا کیلیے ہے محمد شریف
موجودہ حالات میں تمام مسالک اور قوموں کا اتحاد بہت ضروری ہے، اجلاس سے خطاب
موجودہ ملکی حالات میں تمام مسلک اور قوموں کا اتحاد بہت ضروری ہے اور قائد تحریک الطاف حسین ملکی بقاء و سلامتی کیلیے دن رات جدوجہد میں مصروف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے گزشتہ روز خورشید بیگم کالج میں سیکٹرز و یونٹس کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے اورپورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیکر معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
ایسی صورت حال میں قائد تحریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پاکستان کی سالمیت کی خاطر اختلافات کو فراموش کر کے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنیکی اپیلیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے پیرو کار ہونے کے ناطے ہم پر اہم ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہم ان ذمے داریوں کو پورا کر تے ہوئے اتحاد بین المسلمین کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک کے فکر وفلسفہ پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ملک و قوم کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔