سندھ ہائیکورٹ کا 7 کروڑ روپے کی ادائیگی پر پمپنگ اسٹیشنز کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم

عدالتی حکم کی کاپی ملنے کے بعد فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرین گے، ترجمان کے ای ایس سی


ویب ڈیسک November 26, 2013
کے ای ایس سی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر کراچی واٹر بورڈ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ایک ہفتے میں کے ای ایس سی کے 7 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی اور کے ای ایس سی کو پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب شیخ اور وکیل ابرار حسن پیش ہوئے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عابد زبیری ایڈووکیٹ نے اپنا موقف بیان کیا، دونوں فریقین کے موقف سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ واٹر بورڈ کو ایک ہفتے میں کے ای ایس سی کو 7 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی جبکہ کے ای ایس سی کو شہر میں واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کےواٹراینڈ سیوریج بورڈ سے واجبات کے تنازع پر قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انہیں تاحال عدالتی فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی جس کے بعد ہی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے یا نا جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔