جدید تھرمل اسکینرز کراچی لاہور اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی نصب

ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا


ویب ڈیسک March 01, 2020
ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا . فوٹو : فائل

کورونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں وزارت صحت نے اسلام آباد کے بعد اب کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی جدید تھرمل اسکینرز نصب کردیے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ جدید اسکینرز کو کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر بھی نصب کردیا گیا ہے، جدید اسکینرز کی مدد سے کورونا وائرس کی روک تھام کا عمل مزید مؤثر اور مربوط ہوگیا ہے، یہ جدید اسکینر خود کار نظام کے تحت فلو اور بخار کی تشخیص کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں، پاکستان اور افغانستان کے بارڈر چمن کو 7 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ درست معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔