وزیر اعظم آج احساس اسکالرشپ پروگرام کاافتتاح کریں گے

تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب 50 ہزار طلبا کو اسکالرشپس ملیں گی

احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔ تعلیمی سال 2020-2019ء کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونیوالے 50 ہزار طلبا کو احساس اسکالرشپس دیے جا رہے ہیں۔


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان2 مارچ کوآج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔

ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پرپہلے مرحلے کے لیے موصول شدہ احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا۔ تعلیمی سال 2020-2019 کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے 50,000 طلباء کو احساس سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے۔
Load Next Story