حیدر آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے دو واقعات میں 5 اہلکار جاں بحق ایک زخمی
لطیف آباد میں نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
اے سیکشن اور سخی پیر تھانوں کی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ لطیف آباد نمبر 8 کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اے سیکشن تھانے کے اہلکار ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے کے بعد چائے کے ہوٹل پر پہنچے جہاں 3 مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چاروں اہلکاروں کی لاشوں کو شاہ بھٹائی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس موبائل پر فائرنگ کے دوسرے واقعے میں سخی پیر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔