شام خود کش حملے میں 4فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

دمشق کے علاقے سوماریہ میں ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بس اسٹاپ پر موجود مسافروں کے ہجوم سے ٹکرا دی۔


AFP November 26, 2013
شام میں جاری کشیدگی میں اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شام کے دارالحکومت دمشق میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے سوماریہ میں ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بس اسٹاپ پر موجود مسافروں کے ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں اور 2 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 2 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اندرون ملک یا پھر بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔