کورونا وائرس پشاور ہائیکورٹ کے عملے کو گلے ملنے اور مصافحہ سے روک دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین کو کورونا کے خدشے کے پیش نظر 9 نکاتی ہدایت نامے پر عملدرآمد کی ہدایت


ویب ڈیسک March 02, 2020
پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر نیا ماسک لگانے کی ہدایت، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عدالتی عملے کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو کورونا کے خدشے کے پیش نظر 9 نکاتی ہدایت نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق ہائی کورٹ اور جوڈیشری ڈسٹرکٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگیا، بیمار اہلکار اسپتال جاکر اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں۔ عدالتی عملہ ایک دوسرے سے روایتی طریقے سے نہ بغل گیر ہوگا اور نہ ہی ہاتھ ملائے گا۔ جو ملازمین بخار یا کھانسی کا شکار ہوں منہ پر ماسک پہن کر آئیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین روزانہ کی بنیاد پر نیا ماسک لگائیں گے، واش رومز میں تولیے اور رومال کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |