پاکستان نے مزید 3 اہم افغان طالبان رہنماؤں کو رہا کردیا

رہا ہونے والوں میں ملا عبدالاحد، ملا عبدالمنان اور ملا یونس شامل ہیں۔


Tribune Correspondent/ November 26, 2013
پاکستان گزشتہ چند ہفتوں میں 10 دیگر طالبان رہنماؤں کو بھی رہا کرچکا ہے، افغان طالبان کا دعویٰ فوٹو: فائل

پاكستان نے امن معاہدے کے تحت مزيد 3 اہم افغان طالبان رہنماؤں كو رہا كر ديا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہا ہونے والے طالبان رہنماؤں میں ملا عمر کے سابق مشیر ملا عبدالاحد، افغان صوبے ہلمند کے سابق گورنر ملا عبدالمنان اور سابق ملٹری کمانڈر ملا يونس شامل ہیں جنہیں رہا کرنے کے بعد سخت سیكيورٹي ميں كابل پہنچايا گيا ہے۔ ذرائع كے مطابق افغان طالبان كو سياسي مفاہمت كے پيش نظر افغان صدر حامد كرزئي سے مذاكرات كے بعد رہا كيا گيا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گزشتہ چند ہفتوں میں 10 دیگر طالبان رہنماؤں کو بھی رہا کرچکا ہے جس میں قندھار پاسپورٹ آفس کے سابق سربراہ عظیم آغا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ امن معاہدے کے تحت اب تک 50 سے زائد طالبان رہنماؤں کو رہا کرچکا ہے جن میں سینیئر طالبان کمانڈر ملا عبد الغنی برادر بھی شامل ہیں جو رہا ہونے کے بعد پاکستان میں ہی قیام پذیر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔