نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، نیب کا موقف


ویب ڈیسک March 02, 2020
ملزمان نیب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، نیب فوٹو: فائل

نیب نے آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب نے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعد سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ، ملزمان کا قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔

ریفرنس میں آصف زرداری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں، انہوں نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے ادا کی۔ انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، ملزم نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے،عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کلیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے۔

نیب نے ریفرنس میں نواز شریف پر الزام عائد کیاہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، انہیں 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں