برازیل میں مریضوں کو لیجانے والی بس اور ٹرک میں تصادم سے 14 افراد ہلاک متعدد زخمی

مناس گراس میں مریضوں کی بس ریبولیٹا سے مونٹیس کی جانب جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والےتیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، حکام


AFP November 26, 2013
برازیل میں روزانہ 100 سے زائد لوگ ٹریفک حادثات کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں، سروے۔ فوٹو؛ فائل

برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گراس میں بس اور ٹرک کے درمیان تےتصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی جنوب مشرقی ریاست مناس گراس میں مریضوں کی ایک بس ریبولیٹا سے مونٹیس کی جانب جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والےتیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی کی وجہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 میں سے 14 مریض ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ٹرک ڈرائیور اور دیگر مسافروں کو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ 2011 میں برازیل میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملک میں ٹریفک حادثات میں روزانہ 117 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں