احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، احتساب عدالت


ویب ڈیسک March 02, 2020
متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے، احتساب عدالت۔ فوٹو: فائل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی۔

راولپنڈی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر جج محمد بشیر نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اپریل 2014 میں مکان کو خریدا گیا اور جوائنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے گھر کی خریداری میں پیسے دیے گئے جب کہ گھر کرپشن کے پیسوں سے خریدا گیا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر کو منجمد کرنے کی توثیق کردی جب کہ گھر منجمد کرنے کے آڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کا کلفٹن کا مکان نمبر ایف 32 کو منجمد کرنے کی کنفرمیشن کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں