کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت بڑھ گئی
فی تولہ سونا بڑھ کر 92300 روپے اور دس گرام سونا اضافے کے بعد 79132 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 20 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے بڑھ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونا فی اونس 1605 ڈالر تک پہنچ گیا، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر92 ہزار 300 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 79 ہزار 132 روپے ہوگئی۔