کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 02, 2020
شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہوگا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھر میں بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے، سندھ کے بیشتر علاقے بارشوں سے محروم تھے، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات کو گرد آلود ہوائی چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے مغربی سلسلے کی وجہ سے کراچی میں جمعرات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور جمعرات کے روز شہر میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں