سعودیہ عرب کا پاکستان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کی حمایت کا اعلان

سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 02, 2020
آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات میں سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ٹریننگ ایکسچینج پروگرام سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ملاقات میں پاک سعودیہ مشترکہ تربیتی پروگرام اور دفاعی شعبہ میں تعاون کا جائزہ لیا گیا جب کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہنے پر سعودی نائب وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا جب کہ شہزادہ خالد بن سلطان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں