ابھی 7 میچز باقی ہیں عمدہ کم بیک کریں گے کپتان لاہور قلندر

بڑے ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے لیکن معاملات کو ہینڈل کرنا جانتا ہوں، سہیل اختر


Sports Reporter March 02, 2020
بڑے ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے لیکن معاملات کو ہینڈل کرنا جانتا ہوں، سہیل اختر . فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اخترکا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان سپر لیگ کے سات میچز باقی ہیں اور لیگ کے آئندہ میچز کے دوران ضرور عمدہ کم بیک کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچوں میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن ان غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے آئندہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، پہلے بھی کپتانی کرتا رہا ہوں، بڑے ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے لیکن معاملات کو ہینڈل کرنا جانتا ہوں۔

سہیل اختر نے کہا کہ فخر زمان اپنا رول جانتے ہیں کہ انہیں کیسے کھیلنا ہے، ایک بار کلک کر گئے تو ٹیم کے لئے بڑے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ کا مسئلہ مڈل آرڈر میں ہے، اگلے میچز میں اس شعبہ میں بھی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حارث روف ہمارے مین بولر تھے، ان فٹ ہو گئے جس کا ٹیم کو نقصان پہنچا، امید ہے آئندہ چار، پانچ روز میں مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔