آفتاب شیخ 90 کروڑ کی اسٹیل ملز کرپشن سے بری نیب نے فیصلہ چیلنج کردیا

معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کا اپیل میں مؤقف


کورٹ رپورٹر March 02, 2020
معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کا اپیل میں مؤقف . فوٹو : فائل

اسٹیل ملز میگا کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ و دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اسٹیل ملز 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کے فیصلے کیخلاف چیئرمین نیب نے اپیل دائر کردی۔ نیب اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔

نیب نے کہا کہ معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا، ملزموں نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا، معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2010 میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا، احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، احتساب عدالت نے عدم شواہد پر معین آفتاب سمیت 3 ملزموں کو بری کردیا تھا، دیگر ملزموں میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبد الرشید شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں