دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی

فسادات میں ملوث اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف 300 سے زائد مقدمے درج کرلیے گئے


ویب ڈیسک March 02, 2020
پیر کے روز فسادات سے متاثرہ علاقوں سے چار لاشیں نالوں سے برآمد ہوئیں۔ فوٹو، فائل

KARACHI: بھارتی دارالحکومت میں فسادات سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی، شہر میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو دہلی میں فسادات کی افواہیں گردش کرتی رہی اور اگلے ہی روز متاثرہ علاقوں گوکلپوری اور شیو وہار میں نالوں سے چار مزید لاشیں برآمد ہوئیں۔

دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شری واستو نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایاکہ فسادات کے بعد 300 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور جن لوگوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اتوار کو ہنگاموں کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھارت کے متنازع شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کی اشتعال انگیزی کے بعد خوں ریز فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں 47افراد ہلاک اور 200زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔