سیفٹی ماسک ذخیرہ کرنیوالے 4 ملزم گرفتار20 ہزار ماسک برآمد

کھارادرپولیس نے ماسک مہنگے بیچنے والے4ملزم دھرلیے


Staff Reporter March 03, 2020
کھارادرپولیس نے ماسک مہنگے بیچنے والے4ملزم دھرلیے ۔ فوٹو:فائل

شہر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی افواہوں اور خدشات پر شہر بھر کے میڈیکل اسٹوروں سے سیفٹی ماسک غائب ہوگئے ہیں۔

کراچی کے میڈیکل اسٹور مالکان اور دکاندار کورونا وائرس کے شدت اختیار کرنے پر سیفٹی ماسک مزید مہنگے بیچنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں۔ شہریوں کو ڈھونڈنے سے بھی میڈیکل اسٹوروں پر سیفٹی ماسک نہیں مل رہے ہیں۔ پیر کو کھارادر پولیس نے کارروائی کے دوران سیفٹی اور سرجیکل ماسک ذخیرہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سرجیکل ماسک اصل لاگت اور قیمت سے بہت مہنگے فروخت کررہے تھے کھارادر پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ذخیرہ کیے گئے20 ہزار سے زائد سرجیکل اور سیفٹی ماسک برآمد کرلیے ہیں۔

کھارادر پولیس نے سرجیکل اور سیفٹی ماسک ذخیرہ کرنے والے ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے سیفٹی اور سرجیکل ماسک کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں