
میزبان کپتان کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی نے جارحانہ انداز میں اشارہ کیا تھا، جب اس بارے میں کیوی قائد سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، تاہم جب ویرات کوہلی سے اس بارے میں ایک مقامی صحافی نے سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے۔
انھوں نے کہا کہ پہلے خود جواب تلاش کرو، پھر مجھ سے سوال کرنا، میں ادھورے سوالوں کا جواب نہیں دیتا، اگر تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہوتو یہ اس کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔