ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی مہم ناکامی سے دوچار

 62 لاکھ میں سے صرف 25لاکھ این ٹی این ہولڈرز نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیا

بھاری مراعات لینے کے باوجود ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالے تاجروں کی تعداد گھٹ گئی فوٹو: فائل

حکومت کی ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی مہم بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے کیوں کہ 62 لاکھ نیشنل ٹیکس نمبر ( این ٹی این) ہولڈرز میں سے صرف 25 لاکھ نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔


یعنی صرف 40فیصد این ٹی این ہولڈرز نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔ یہ اعدادوشمار ٹیکس مشینری کی کمزور رٹ کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے اجرا کے باوجود ریٹرن فائلرز کی تعداد پچھلے ٹیکس ایئر کے مقابلے میں 278581 یا 11 فیصد کم رہی۔

یہ صورتحال عمران خان کی حکومت کیلیے لمحۂ فکریہ ہے جو اپنی دیانتداری کیلیے جانے جاتے ہیں۔ ایک اور قابل غور پہلو یہ ہے کہ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت سے ٹیکس کی مد میں بھاری مراعات لینے کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تاجروں کی تعداد بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوگئی۔
Load Next Story