کورونا وائرس تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں

دفعہ 144 عائد کردی گئی ماسک مارکیٹ سے غائب، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں


Tufail Ahmed March 03, 2020
6 فوکل پرسن علیحدہ علیحدہ خبریں دے رہے ہیں، پبلک ہیلتھ ونگ فعال نہ کیا جا سکا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: کراچی میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سے عوام میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ پر کورونا کو وائرس کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے پربھی غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 عائد کردی،ماسک مارکیٹ سے غائب ہوگئے۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، حکام کورونا وائرس کے حوالے سے اصل صورتحال بتانے سے گریز کررہے ہیں، کورونا وائرس پر6 فوکل پرسن اپنی علیحدہ علیحدہ خبریں دے رہے ہیں لیکن محکمہ صحت کے سیکریٹری نے ابھی تک کیے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کی رپورٹ نہیں بتائی، محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو اگاہی فراہم کرنے والا پبلک ہیلتھ ونگ کو بھی فعال نہیں کیا جاسکا۔

پبلک ہیلتھ ونگ محکمہ میں 4 سال سے غیر اعلانیہ طور پر بند پڑا ہے، عوام اور فزیشن کو حکام کی جانب سے بچاو کے حوالے سے گائیڈ لاین بھی نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے عوام میں خوف کی لہر اور والدین کو بچوں کی فکر کھا رہی ہے،عوام کو اصل صورتحال سے بے خبر رکھے جانے کی پالیسی سامنے آئی ہے جبکہ حکومت کا دعوی ہے سب ٹھیک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں