علما عوامی آگاہی کیلیے مساجد میں خطبات کے ذریعے فعال کردارادا کریں صدرعارف علوی

علما مسائل کی آگاہی مہم چلائیں، وزیر اعظم قوم کو اٹھانے کیلیے کوشاں ہیں


Numainda Express March 03, 2020
علما مسائل کی آگاہی مہم چلائیں، وزیر اعظم قوم کو اٹھانے کیلیے کوشاں ہیں

صدرعارف علوی نے علما پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی مسائل کے متعلق عوامی آگاہی کیلیے مساجد میں خطبات کے ذریعے فعال کردار ادا کریں۔

صدرمملکت نے معاشرتی اصلاح کے عنوان سے نشست میں خطاب کے دوران کہا کہ9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے۔ اس کے علاج کا خرچہ 3.2 ارب ڈالر بنتا ہے، زچہ و بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہیں، 40 فیصد بچے دماغی صلاحیت میں کمی، پولیو، پیدائش میں وقفہ درجہ حرارت میں اضافے، پانی کی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ درخت لگانا، پانی کا ضیاع روکنا، بجلی کی بچت اور تعلیم بالغاں جیسے مسائل سے نمٹنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان قوم کو اٹھانے کیلیے کوشاں جبکہ وہ اٹھنے کیلیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا سماجی مسائل کے حل کیلیے علماء کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان وضع کرنے کیلئے کوشاں ہیں، صوبوں اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ علماء، صحت، تعلیم، سرسبز و شاداب پاکستان اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے متعلق سماجی شعور پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم وضع کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈیا کی طاقت کو ذمہ داری کے ساتھ جوڑنا دور حاضر کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں