پاکستانی گلوکاروں نے صلاحیتوں سے نام کمایا حمیرا چنا

بیرون ممالک ثقافتی سفیرکی حیثیت سے ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھاتی ہوں، حمیرا چنا


Cultural Reporter November 27, 2013
بیرون ممالک ثقافتی سفیرکی حیثیت سے ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھاتی ہوں، حمیرا چنا فوٹو: فائل

گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے۔

میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔



ہماری عوام اپنے سنگرز پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے سنگرز نے اپنے آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور بھارتی فلموں میں گائیکی کی بناء پر مزید چار چاند لگ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں