’’بلٹ راجا‘‘ کیخلاف مقدمہ دائر فلم کی ریلیز خطرے میں پڑگئی

فلم کی ریلیز کو روکا جائے کیونکہ یہ فلم میرے بیٹے راجا اچاریہ کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے، درخواست گزار نلینی اچاریہ

فلم کی ریلیز کو روکا جائے کیونکہ یہ فلم میرے بیٹے راجا اچاریہ کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے، درخواست گزار نلینی اچاریہ فوٹو: فائل

فلم ''بلٹ راجا'' کی ریلیز خطرے میں پڑگئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جوڈو کراٹے کے کوچ برانچی اچاریہ کا قتل کرنے والی ملزمہ نلینی اچاریہ نے فلم ''بلٹ راجا'' کی ریلیز سے ایک روز قبل فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کو روکا جائے کیونکہ یہ فلم ان کے بیٹے راجا اچاریہ کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے اور یہ ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اس لیے انھیں فلم پر خرچ کیے ہوئے 7 کروڑ روپے کا نقصان کرنا ہوگا۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ فلم راجا کی سوانح عمری پر نہیں بنائی گئی ، یہ صرف ایک مخصوص شخص کی حقیقی زندگی پرمبنی کہانی نہیں ہے۔
Load Next Story