فیس بک کی ٹیم کا دورہ پاکستان سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق

فیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک March 03, 2020
سائبرکرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے سائبرکرائم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا: فوٹو: فائل

LONDON: فیس بک کی ٹیم نے سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیس بک کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹرکی ٹیم نے امبرہاکس کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سے ملاقات میں سائبرکرائم سے متعلق فیس بک کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

سائبرکرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے سائبرکرائم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، فیس بک ٹیم نے سائبرکرائم ونگ کے افسروں کوسوشل میڈیا تکنیک اورٹرینڈ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کی پیشکش کی اوراس بات پربھی اتفاق ہوا کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کارافسرکے طورپرخدمات سرانجام دے گا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اورفیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں