ماڑی پور جز وقتی اغوا اور بھتہ خور ی میں ملوث3ملزمان گرفتار

بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے کئی تاجروں کوموت کے گھاٹ اتارا،تعلق گینگ وارکے طارق لاسی گروپ سے ہے، ایس پی کیماڑی


Staff Reporter November 27, 2013
ایس پی کیماڑی کرم اللہ گرفتار ٹارگٹ کلر اور برآمد ہونے والا اسلحہ صحافیوں کو دکھارہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ماڑی پور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، جزوقتی اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر متعدد تاجروں کو موت کے گھاٹ اتارا ، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، یہ بات ایس پی کیماڑی کرم اللہ سومرو نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ماڑی پور پولیس نے گزشتہ روز علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان چمن عرف میگوار ولد مالسی ، محمد اسلم بلوچ ولد محمد عثمان بلوچ اور یاسر ولد مقصود کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ، 2 دستی بم ، 3 ٹی ٹی پستول اور متعدد راؤنڈ برآمد کرلیے انھوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے طارق لاسی گروپ سے ہے اور ان کے گینگ میں مزید کئی ملزمان شامل ہیں ، ملزمان نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ اور ہاکس بے روڈ پر متعدد تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا۔



جبکہ گلبائی پر واقع ایک پٹرول پمپ کے مالک سے بھتہ نہ ملنے پر کریکر حملہ کیا جس سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے ، ملزمان نے رواں ماہ بھتہ نہ دینے کی پاداش میں ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر ایک ٹرک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، ایس پی کیماڑی کرم اللہ سومرو نے مزید بتایا کہ ملزمان جزوقتی اغوا کی بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان نے متعدد تاجروں کو جزوقتی اغوا کرکے لاکھوں روپے کی رقم بٹوری جبکہ کئی تاجروں سے ماہانہ بنیادوں پر بھی رقم وصول کرتے ہیں ، ملزمان نے ڈاکس کے علاقے سے اغوا کے بعد تاوان ادا نہ کرنے پر 19 سالہ وزیر خان کو قتل کردیا جس کی لاش چند روز قبل فشری گیٹ کے قریب سے برآمد کی گئی تھی ، پریس کانفرنس کے دوران کرم اللہ سومرو نے مزید بتایا کہ ڈاکس پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں