سرکی سرجری کے بغیر دماغ کے علاج کی اینڈ واسکو پک تکنیک متعارف

جراحی سے ناک کے ذریعے دماغ کی بیماریوں کا علاج ہوگا، ماہرین زیر تربیت ڈاکٹروں کو تکنیک سے روشناس کرائینگے۔


Staff Reporter November 27, 2013
جناح اسپتال میں عالمی نیوروکانفرنس 29 نومبر کو منعقد ہوگی،عالمی ماہرین طب 70تحقیقی مقالے پیش کریں گے، پروفیسر ستار ہاشم فوٹو : ایکسپریس / فائل

جناح اسپتال نیوروسرجری شعبے میں دماغ کی سرجری کیلیے نئی تکنیک متعارف کرادی گئی ہے۔

نئی تکنیک سے متاثرہ مریض کے دماغ کی جراحی کی جاسکے گی اس جراحی کے دوران مریض کا سر (اسکل،کھوپڑی) کو کاٹے بغیراینڈو اسکوپک نوزل سے جراحی کی جائے گی اس حوالے سے 28 نومبرکو جناح اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں بھارت اور جرمنی کے نیورو سرجنز شرکت کریں گے یہ بات جناح اسپتال نیورو سرجری کے سربراہ پروفیسر ستار ہاشم نے بتائی انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 روزہ عالمی نیوروکانفرنس 29 نومبر سے شروع ہوگی۔

جس میں بھارت، جاپان، جرمنی، برطانیہ، روس، سعودی عرب، کویت اور دبئی سمیت ملک بھر کے نیورو سرجنز شرکت کریں گے،کانفرنس میں نیورو سرجنز دماغ کے مختلف امراض اور علاج کے حوالے سے70 مقالے پیش کریں گے، پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا کہ عالمی نیورو سرجنزکانفرنس میں28 نومبر کوجناح اسپتال کے نیوروسرجری یونٹ میں دماغ کی جراحی کیلیے اینڈواسکوپک نوزل سے جراحی متعارف کرائی جائیگی جس میں زیر تربیت ڈاکٹروں کو آپریشن کیے بغیر دماغ کی جراحی کی تربیت دی جائے گی۔



انھوں نے کہا کہ اینڈو اسکوپک نوزل جراحی تکنیک میں متاثرہ مریض کے سر کا (اسکل کھوپڑی) کھولے بغیر ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچا جاسکتا ہے اس تکنیک میں مریض کے چہرے یا سر کوکاٹا نہیں جاتا، سرجری میں بھارتی اور جرمن ماہرین شرکت کریں گے، اقدام کا مقصد جناح اسپتال کے نیوروسرجری یونٹ میں زیر تربیت ڈاکٹروں کو اس نئی تکنیک کی معلومات فراہم کرنا ہے، تکنیک سے ناک کے ذریعے کھوپڑی اور سر کی جملہ بیماریوں کا علاج کیاجاسکے گا،کانفرنس29 نومبر کو افتتاحی سیشن منعقد کیاجائیگا جس میں دماغی کینسر، طبی اخلاقیات، گامانائف سے ریڈی ایشن ، پیدائشی دماغی امراض، اسپائنل کارڈ، اسٹیریو تکنیک سمیت دیگر دماغی امراض اوران کے علاج کے حوالے سے ماہرین طب 70خصوصی مقالے پیش کریں گے اور عالمی ماہرین جدید طبی تحقیق پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں