دلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیادرکھ دیفردوس عاشق اعوان

بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو قائداعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی دے رہا ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک March 03, 2020
مودی کےدورمیں ہندوانتہاپسندی عروج کوجاپہنچی ہے،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور شب خون کی داستان نئی نہیں لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان بھارت کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔ اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں