سندھ حکومت کا صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس وصول کیا جائےگا، ذرائع


ویب ڈیسک March 03, 2020
منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس وصول کیا جائےگا، ذرائع

صوبائی حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا۔

سندھ حکومت نے صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا جب کہ مجوزہ واٹر ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر آج کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے جب کہ فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائےگا، واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا جب کہ واٹر ٹیکس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹربورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں