بلاول نے بچپن اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے فیاض الحسن
کرپٹ زرداری خاندان کے ہونہار سپوت کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتی، وزیر اطلاعات پنجاب
ISLAMABAD:
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے بچپن میں اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپٹ زرداری خاندان کے ہونہار سپوت کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔ بلاول بھٹو زرداری پر "بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ" صادق آتا ہے۔ بلاول زرداری نے بچپن میں اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صحافیوں کے ہمدرد بننے کے لیے آزادی صحافت کے علمبردار بنے پھرتے ہیں، قوم ابھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں عزیز میمن کے بہیمانہ قتل کو نہیں بھولی۔ عزیز میمن نے ان کے جلسے میں کرائے کے جعلی شرکاء کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ بزدار حکومت پنجاب میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ صحافیوں کے لیے صحت انصاف کارڈز، رہائشی کالونیوں کے لیے جگہ اور فنڈز کی فراہمی اور صحافیوں کی بیواؤں کے لیے امدادی رقوم سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔