ن لیگ کی درخواستیں مسترد پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی اہل قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔


ویب ڈیسک March 03, 2020
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔

RAWALPINDI: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کی ن لیگ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور

مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز ملک نے ان تینوں ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

کیس میں ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر پر دہری شہریت چھپانے جبکہ کنول شاہ زیب پر عدالت میں ووٹ کی تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اراکین قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |