ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتاوزیراعلیٰ سندھ

لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 03, 2020
لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو کورونا وائرس پر بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 روز کورنٹائن (قرنطینہ) میں رکھ کر پھر جانے کی اجازت رہے ہیں، ایران سے آنے والوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن (تنہائی) میں رکھا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو ایران سے آئے ہیں ان کے بچے بھی اسکول جاتے تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہوجاتا، بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کو آئیسولیشن میں 13 مارچ کو 14 روز ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اسکول کھول دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |