گاڑیوں کے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کیلیے اجلاس طلب

پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں استعمال ہونے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے، جاپانی سفیر


Irshad Ansari November 27, 2013
پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں استعمال ہونے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے، جاپانی سفیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کی درخواست پر پاکستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کیلیے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا جائزہ لینے کیلیے آج (بدھ) اعلی سطع کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جاپان کی تجویز پرگاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالے خام مال کی درآمد پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس پانچ فیصد سے کم کرکے ڈیڑھ تا دو فیصد جبکہ ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم حتمی فیصلہ آج سرمایہ کاری بورڈ میں اعلی سطع کا اجلاس میں کیا جائیگا۔

اس ضمن میں سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ جاپان کے سفیر کی طرف سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں استعمال ہونے خام مال کی درآمد پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی سفیر کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ آٹو انڈسٹری کے فروغ اور سہولت کیلیے ملک میں آٹومینوفیکچرنگ کیلیے منگوائے جانیوالے خام مال کی درآمد پر پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس کی شرح کم کرکے اڑھائی فیصد کی جائے اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح پانچ فیصد سے کم کرکے ڈیڑھ فیصد تا دو فیصد کی جائے جبکہ ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |