ٹنڈو آدم ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کر کے درجنوں افراد کو لوٹ لیا

ملزمان 4 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، بڑھتی ہوئی بد امنی پر شہریوں کا اظہار تشویش


Express News Desk November 27, 2013
ٹنڈو آدم شہر کے انصاری محلہ میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا کپڑا لے اڑے

ٹنڈو آدم شہر جرائم کا گڑھ بن گیا ایک ہی رات میں 4 موٹر سائیکل، ہزاروں روپے چھین لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود میں ٹنڈو الہیار روڈ پر 5 مسلح افراد نے شاہراہ بلاک کرکے مسافروں سے لوٹ مار کی، جے یو آئی رہنمائوں مولانا الطاف مگسی اور مولانا مولا بخش بروہی سے 2 موٹر سائیکلیں، 5 ہزار روپے چھین لیے۔دوسرے واقعے میں گولڈ نیو سٹی میں 10 مسلح افراد نے لالہ جٹ، امتیاز علی، صفدر آرائیں، باسط علی، بھٹو ماکو رانی سمیت ایک درجن شہریوں کو یر غمال بناکر 2 موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے، 12 موبائل فون چھین لیے۔



اس کے علاوہ ٹنڈو آدم شہر کے انصاری محلہ میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا کپڑا لے اڑے، شہر میں ایک ہی رات میں 4 موٹر سائیکلیں اور لوٹ مار کی دیگر وارداتوں سے شہریوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انھوں نے حکام سے بد امنی کا نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں