کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 300 بستروں پر مشتمل جدید کیورنٹائن سینٹر قائم

چین اور ایران سے پاکستان آنے والے کو 15 روز کے لیے کیورنٹائن سینٹرز میں رکھا جائے گا، ترجمان این ڈی ایم اے


ویب ڈیسک March 03, 2020
سینٹر کا قیام وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیا گیا، ترجمان این ڈی ایم اے۔ فوٹو، فائل

این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد میں 300 بستروں پرمشتمل جدید کیورنٹائن سینٹر قائم کر دیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین، ایران اور کورونا وائرس کے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 15 روز کے لیے اس عارضی قیام گاہ میں رکھا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی کے پیش نظر کیورنٹائن سینٹر کا قیام ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتہ میں مکمل کیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس عارضی قیام گاہ میں ڈسپینسری، کیفے ٹیریا اور دیگر تفریحی سہولیات چار دیواری کے اندر فراہم کی گئی ہیں۔ اس سینٹر کا قیام کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے 20ملین روپے کی لاگت سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کرنے والے 3 جدید اسکینرز بھی حاصل کیے ہیں جو مختلف ائیرپورٹس پر نصب کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |