کولن منرو نے پاکستان سپرلیگ کو بہترین لیگ قرار دیدیا

پی ایس ایل کی ہر ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہے، کولن منرو


Muhammad Yousuf Anjum March 03, 2020
پی ایس ایل کی ہر ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہے، کولن منرو

کولن منرو نے پاکستان سپرلیگ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لیگ سب سے مختلف ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے معروف بلے باز کولن منرو نے کہا کہ یہاں کا کراؤڈ بہت شاندار ہے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جسے اسٹیڈیم میں دیکھ کر اچھالگتاہے۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے بہت متاثر کیاہے،ان کے بارے میں پہلے زیادہ علم نہیں تھا، اس نے اب تک بہت اچھی باؤلنگ کی ہے، پی ایس ایل میں کسی ایک بہتر باؤلر یا بلے باز کا نام لینا مشکل ہے، ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہر ٹیم میں ہے۔

شاداب خان کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ وہ آل راؤنڈر پرفارمنس دینے کے ساتھ فیلڈ میں بھی اچھی کپتانی سے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں، کراچی کنگز کے بعد میرا اسلام آباد کی طرف سے کھیلنے کا تجربہ بھی شاندار جارہاہے، ارد گرد موجود تمام لوگ ہی بہت محبت کرنے والے ہیں جن کی بدولت پاکستان میں کھیلنے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں